رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کے وکیل نے نیب طلبی کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں فریال تالپور کی اپریل 2019ء کے نیب طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بینچ نے کی۔
فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل نے استدعا کی کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ججز نے فاروق ایچ نائیک سے کمرۂ عدالت میں پہنچنے پر مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی کی درخواست پر ابھی سماعت ہوئی ہے۔
جس کے بعد عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔