اسرائیلی فوج نے ایمبولینس اور اسپتالوں کو جائز فوجی اہداف قرار دینے والا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایمبولنسوں اور اسپتالوں کو دہشت گردوں کا انفرااسٹرکچر کہا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا ٹوئٹ کچھ اس طرح کا تھا، ایمبولینس حماس جنگجوؤں اور ہتھیار لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ اسپتال دہشت گردوں کا انفرااسٹرکچر ہیں۔
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ایمبولینس اور اسپتال جائز فوجی اہداف بن گئے ہیں۔
بعد ازاں اسرائیلی فوج کے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔