ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی ممالک سے غزہ میں جنگ بندی کرانے کی اپیل کی ہے۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں، غزہ میں انسانی حقوق اور انسانی صورتحال تباہ کُن ہوتی جا رہی ہے۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے کہا کہ غزہ کی بگڑتی صورتحال پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔
چین نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ تنازع میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے۔