اردن کی پارلیمنٹ نے غزہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں قانونی کمیٹی کوضروری سفارشات مرتب کرکے حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اردنی پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد الصفدی نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی حکام کے احتساب کےلیے ضروری کارروائی کی ہدایت کی۔
انہوں نے قانونی کمیٹی سے کہا کہ وہ سرکاری چینلز کے ذریعے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے شکایت درج کرانے کا فریم ورک تیار کرے اور مسلم و عرب ممالک کے پارلیمانی اداروں کو اس سے آگاہ کرے۔