مغربی لندن کے علاقے ہونسلو میں گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک شخص اسپتال میں زیرعلاج اور ایک لاپتہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ نے اس حوالے سے بتایا کہ آگ سے ہلاک پانچوں افراد کی لاشیں گھر کی پہلی منزل سے ملیں۔
ڈپٹی فائر کمشنر کے مطابق آگ دیوالی پر کی گئی آتش بازی سے لگی یا موم بتی سے، اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
لندن کے میئر صادق خان نے آگ سے پانچ افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔