غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں زمینی آپریشن میں گزشتہ رات ہمارے مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے، جس کے بعد ہلاک فوجیوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔
خان یونس: اسرائیلی حملے میں شہادتیں 10 ہو گئیں
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں خان یونس میں اسرائیلی حملے میں شہادتیں10 ہو گئیں۔
خان یونس میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ: اب تک 42 صحافی جاں بحق
علاوہ ازیں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 42 صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سی پی جے کا کہنا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 9 صحافی زخمی، 3 لاپتہ اور 13 گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خطے کے صحافی اس تنازع کو کور کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔