سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندا کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ علی وزیر پر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقصِ امن کے مقدمات درج ہیں۔