آئی جی پنجاب عثمان انور نے لسٹوں اور بغیر لسٹوں والے تمام غیر قانونی تارکین وطن کا پُرامن انخلا یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
آئی جی پنجاب کی زیرِ صدارت غیر قانونی تارکینِ وطن کا انخلاء کے معاملے پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کا پنجاب سے انخلا بتدریج جاری ہے۔
اُنہوں نے اس حوالے سے لسٹوں اور بغیر لسٹوں والے تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کا پُر امن انخلاء یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ نادرا میں تارکینِ وطن کے غیر رجسٹرڈ بچے غیر قانونی مقیم شہری شمار ہوں گے۔
اُنہوں نے ہدایت کی کہ انخلاء سے بچنے کے لیے دوسرے اضلاع میں چھپنے والوں پر گہری نظر رکھیں۔