پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو تجویز ہے کہ وہ پنجاب پر فوکس کریں، پیپلز پارٹی کا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں۔
مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے لیے مشکلات ہیں اس لیے انہیں تجویز دی گئی کہ دوسرے صوبوں میں بھی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹھیک یہ ہو گا کہ ن لیگ اپنے بل بوتے پر سیاست کرے، آج بھی ایک فیلڈ بنائی جا رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی ہر پچ پر کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ پہلا الیکشن ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں۔
سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم نے تھر میں کام کر کے غلط الزامات اور پروپیگنڈے کو ناکام کر دیا، غربت اور بے روزگاری کے مسائل تو ہیں، ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔