خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں وانا روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکار کانسٹیبل شریف الدین تھے۔
ڈی پی او کے مطابق شہید کانسٹیبل شریف الدین گھر سے ڈیوٹی کے لیے آ رہے تھے کہ ملزمان نے انہیں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرا ر ہو گئے۔