سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔
فرحت شہزادی کی جانب سے عطاء تارڑ کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس کے متن کے مطابق عطاء تارڑ نے جھوٹے الزامات عائد کیے اور غلط معلومات جاری کیں، تمام اثاثہ جات ڈکلیئرڈ ہیں۔
نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عطاء تارڑ تمام الزامات واپس لیں اور 7 دن میں معافی مانگیں۔
نوٹس کے متن کے مطابق معافی نہ مانگنے پر ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ فرحت شہزادی کی جانب سے چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹسز ارسال کیے گئے ہیں۔