اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جسٹس (ر) ارشد حسین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صوبہ خیبر پختونخوا کے انتظامی امور، امن و امان کی صورتحال اور سمگلنگ کی روک تھام پر بھی بات چیت ہوئی۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ امید ہے صوبے آزادانہ اور شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت میں اپنا آئینی کردار ادا کرینگے۔