پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری دی جاتی ہے تو وہ اپنا بیسٹ دیں گے۔
اپنے بیان میں سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز پہلے چار سیزن پرفارم نہ کرسکا تھا۔ شاہین آفریدی کو جب ہم نے کپتان بنایا تو انہوں نے وہ کارنامہ انجام دیا جو کوئی نہ کر سکا۔
شاہین آفریدی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا بہترین بولر رہا ہے۔ ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی نے 18 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایسی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پراڈکٹ ہے۔ ہمارا کام گراس روٹ لیول پر بچوں کو پلیٹ فارم دینا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی میری فیملی کی طرح ہیں۔