جمادی الاوّل 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاوّل جمعرات 16 نومبر کو ہوگی۔
جمادی الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی ممبران سمیت محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے موجود تھے۔