قومی احتساب بیورو (نیب) کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہوگئی۔
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب کی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی۔
نیب تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرے گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے 190ملین پاونڈ کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔