چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کو جھوٹا قرار دیدیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب کے لوگ اتنے جھوٹے ہیں کہ غلط قانون کی 3 تاریخیں لیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روک دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل ٹرائل اوپن ٹرائل نہیں، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، جیل ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کے متصادم ہے جبکہ مقدمات بدنیتی پر مبنی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ عدالتیں جیل میں تشریف لا رہی ہیں، پہلے ملزم عدالت میں پیش ہوتا تھا اب عدالتیں ملزمان کے پاس چل کر آتی ہیں۔