سندھ ہائی کورٹ نے لڑکی سمیت 18 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر جے آٹی ٹیز اور ٹاسک فورس کو کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ میں لڑکی سمیت 18 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر جسٹس نعمت اللّٰہ نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت سندھ ہائی کورٹ نے رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ رپورٹس اور پیپرز ورک سے کچھ نہیں ہو گا، ہمیں نتائج چاہئیں، مذکورہ افراد کئی برسوں سے لاپتہ ہیں کچھ تو پیش رفت ہونی چاہیے۔
بعد ازاں عدالت نے جے آٹی ٹیز اور ٹاسک فورس کو کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے دسمبر کے دوسرے ہفتے تک پولیس، وفاقی اور صوبائی حکومت سے پیش رفت رپورٹس طلب کر لیں۔