نامور بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان کے ساتھ پانچ سال تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد شادی کرنے کی وجہ بتادی۔
اپنے تازہ انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پانچ سال ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد مزید اس طرح رہنے کے خواہشمند نہیں تھے۔
کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ریلیشن شپ سے آگے جاکر شادی کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ہم دونوں بچوں کے خواہشمند تھے۔
بچوں کی پرورش س متعلق کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کا بچوں کے ساتھ رہنے کا اپنا اپنا طریقہ ہے، اس میں کچھ صحیح یا غلط طریقہ نہیں ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم بچوں کو علیحدہ علیحدہ دیکھتے ہیں، ہم انکی عزت کرتے ہیں، وہ اپنے راستے کا خود انتخاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں کے سامنے اپنی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔
کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ہمیں خوش رہنا ہے تو ہی وہ آگے بڑھ سکیں گے۔ میں اپنی ذہنی صحت کی ذمہ دار ہوں۔