بھارتی ریپر اور گلوکار ادیتیا پرتیک سنگھ سسوڈیا المعروف بادشاہ نے اداکارہ مرونل ٹھاکر کے ساتھ ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔
بادشاہ سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ وہ اداکارہ مرونل ٹھاکر کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
حال ہی میں دیوالی کے تہوار پر دونوں ساتھ میں ایک ہی گاڑی میں ایک ایونٹ پر پہنچے تھے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں بادشاہ کو گاڑی سے اترنے کے بعد مرونل ٹھاکر کا ہاتھ پکڑ کر انہیں ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس حوالے سے جب قیاس آرائیاں بڑھ گئیں تو بادشاہ نے خود خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک بار پھر مایوس کرنے پر معذرت ‘انٹرنیٹ’ لیکن جیسا آپ لوگ سوچ رہے ہیں ویسا کچھ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنی اس پوسٹ میں بادشاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس چیز کی تردید کر رہے ہیں، تاہم کچھ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ بادشاہ اپنی اور مرونل ٹھاکر کی ویڈیو سے متعلق ہی بات کر رہے ہیں۔