حماس سے وابستہ افراد اور گروہوں پر امریکا اور برطانیہ نے مزید پابندیاں عائد کر دیں۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے 7 اکتوبر کے بعد تیسری بار حماس پر پابندیاں لگائیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ پابندیوں میں حماس اور اسلامی جہاد کی مدد کرنے والے میکینزم کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہےکہ جس میکینزم کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے ذریعے ایران، حماس اور اسلامی جہاد کو مدد فراہم کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حماس کی صلاحیتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اتحادیوں سے مل کر کام کرتے رہیں گے۔