گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کی گارڈ سے معافی منگوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں طالبہ گارڈ سے کہتی ہے کہ وہ خود کو برا بھلا کہے اور معافی بھی مانگے، جس کے بعد گارڈ زمین پر بیٹھ کر معافی مانگتا رہتا ہے۔
گارڈ سے طالبہ کے معافی منگوانے کا واقعہ 3 ہفتے قبل پیش آیا تھا، طلبا کا الزام ہے کہ گارڈ نے ویڈیو بنانے سے منع کرنے کے دوران طالبہ سے بدتمیزی کی تھی۔
طلبا نے مزید کہا کہ گارڈز اکثر موبائل فون چھین کر ویڈیوز ڈیلیٹ کردیتے ہیں۔
ترجمان یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے گارڈ کو معطل کرکے انکوائری شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق طالبہ کے خلاف ڈسپلن کمیٹی انکوائری کررہی ہے۔