چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کا ماحول نہیں ہے۔
سب تک نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ن لیگ کے بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور سلمان اکرم راجا نے گفتگو کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ موجودہ حالات دیکھتے ہوئے نظر آرہا ہے کہ الیکشن ٹھیک نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن کا ماحول نہیں ہے، دفعہ 144 کے ہوتے ہوئے انتخابی مہم کیسے چلائی جاسکتی ہے۔
بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی کو غیر آئینی غیر قانونی مصنوعی طریقے سے الیکشن کے عمل سے باہر نہیں بھیجنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آئین اور ضابطے کے مطابق الیکشن لڑنا چاہیے۔