آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں ناک آوٹ مرحلہ شروع ہوگیا، پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی ٹیم نیوزی لینڈ سے آج ممبئی میں مقابلہ کرے گی۔
لیگ مرحلے میں ہوم ٹیم نے اپنے تمام 9 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو 9 میں سے 4 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان لیگ مرحلے میں بھی ہوم ٹیم نے چار وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔
دوسرا سیمی فائنل پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو کولکتا میں کھیلا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیمی فائنل والے دن کولکتا طوفان اور بارش کی زد میں ہوگا جس کی وجہ سے میچ متاثر ہوگا۔
اگر بارش کے باعث میچ ریزرو ڈے میں بھی ممکن نہ ہوسکا تو جنوبی افریقہ کی ٹیم لیگ مرحلے میں آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ ہونے کی بدولت پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لے گی۔