اسرائیل نے اپنے آپ کو میزائل حملوں سے روکنے کے لیے متعارف کرائے نئے دفاعی نظام ‘ ایرو ‘ کے ذریعے بحیرہ احمر پر میزائل حملہ روکنے کی اطلاع دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ میزائل حملے بحیرہ احمر کے نزدیک اسرائیلی شہر ‘ ایلات ‘ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ میزائل حملے کی اطلاع ملتے ہیں ایلات میں سائرن بجا دیے گئے تھے۔ اسرائیل ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل اسرائیلی علاقے میں داخل نہیں ہو سکے اور اس سے پہلے ہی انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔تاہم ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ میزائل کس طرف سے فائر کیے گئے تھے یا کس گروپ نے فائر کیے تھے۔ادھر شمالی یمن میں موجود ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے منگل کے روز ہی کہا تھا کہ اسرائیل پر مزید حملے کیے جائیں گے اور سمندر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔حوثی رہنما عبدالمالک حوثی نے اپنی نشری تقریر میں کہا تھا ‘ہماری آنکھیں ہمہ وقت اسرائیلی جہازوں کی بحیرہ احمر میں تلاش کے لیے کھلی ہیں۔ ‘