ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والی ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اُمید ہے آج کا میچ اچھا ہو گا، بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ہم بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون
نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل،ٹام لیتھم، گلین فلیپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
سیمی فائنل کیلئے بھارت کی پلیئنگ الیون
بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، سوریا کماریادیو، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، جسپریت بمرا، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
بھارت اس ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے اپنے تمام 9 میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلے مرحلے میں اپنے 5 میچز جیتے تھے۔
آج پہلے سیمی کے بعد ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ایڈن گارڈنز کولکتہ میں شیڈول ہے۔
دونوں سیمی فائنل جیتنے والی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔