نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔
اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ رائے عامہ کی ہمواری میں حکومتیں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جدید دور میں پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہو گا۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کی معاشی ترقی کا سفر جاری رہے گا، چین نے معاشی طور پر ترقی کر کے دنیا کے لیے مثال قائم کی ہے۔