مصر سے ایندھن کا پہلا ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں داخل ہونے والا ایندھن کا ٹرک اقوامِ متحدہ کو پہنچایا جائے گا جبکہ رفح کراسنگ پر مزید 2 ٹرک بھی غزہ جانے کے منتظر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے امدادی آپریشن روک چکی ہے۔
الشفا اسپتال پر بمباری، ریڈ کراس کو تشویش
دوسری جانب غزہ کے الشفا اسپتال پر اسرائیلی فورسز کے آپریشن پر ریڈ کراس نے ردعمل میں کہا ہے کہ بیمار، زخمی، طبی عملے اور عام شہریوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں انتہائی تشویش ہے۔
ریڈ کراس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسپتال میں موجود افراد کو ان اثرات سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔