لاطینی امریکی ملک بلیز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کے باعث لاطینی امریکی ریاست بلیز نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے۔
بلیز کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک مستقل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
بلیز اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے والا دوسرا لاطینی امریکی ملک بن گیا ہے۔
اس سے قبل بولیویا نے یکم نومبر کو اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے سبب اس سے قبل کولمبیا، چلی اور ہونڈوراس بھی اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلا چکے ہیں۔
لاطینی امریکا کی سب سے بڑی یہودی آبادی کا حامل ملک ارجنٹائن بھی غزہ کی پٹی میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کر چکا ہے۔