پاکستانی مارننگ شو کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شو میں اداکار، میزبان و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کو مدعو نہ کرنے کی وجہ خاندانی تنازع کو قرار دے دیا۔
حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرنے والی میزبان ندا یاسر نے دورانِ پروگرام اعتراف کیا کہ ان کے اور فہد مصطفیٰ کے مابین خاندانی مسائل ہیں۔
پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ایک ہی چینل پر ہونے کے باوجود فہد مصطفیٰ آپ کے مارننگ شو میں کیوں نہیں آتے؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ میرے شو میں فہد مصطفیٰ کیوں نہیں آتے یہ میں آن ایئر نہیں بتا سکتی۔
اس دوران انہوں نے ازراہِ تفنن کہا کہ فہد سے میری خاندانی دشمنی ہے۔
بعد ازاں انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے لیکن ہاں فہد اور ہمارے بیچ کچھ خاندانی مسائل ہیں جن کی وجہ سے وہ میرے شو میں نہیں آتے۔