لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری کو انتظار میں رکھ لیا۔
عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکریٹری تعینات کرنے کے مقدمے میں دائر درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت میں پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر ریکارڈ کوئٹہ لے کر گئے ہیں۔
عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
پرویزالہٰی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ کیا ریکارڈ نواز شریف کوئٹہ اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں؟
بعد ازاں عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواستِ ضمانت کو انتظار میں رکھ لیا۔