اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےمحفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بحال کر دی۔
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے ضمانت بحالی کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی گئی تھی۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنایا۔احتساب عدالت نے عدم حاضری کے باعث ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت درخواستوں کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔