امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ او آئی سی اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہے۔
کراچی پریس کلب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے میٹ ڈی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں الشفاء اسپتال پر اسرائیلی حملہ المیہ ہے، پانی بجلی بند کر کے اسرائیل نے اسپتال کو قبرستان بنا دیا، چھوٹے چھوٹے بچے ٹیبل پر مرنے کے لیے چھوڑ دیے گئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے حکمرانوں کا رویہ افسوسناک ہے تاہم دنیا بھر کے باضمیر انسان اسرائیلی جارحیت کے خلاف یک زبان ہیں، پوری دنیا ظالم اور مظلوم کے درمیان فرق کر رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حماس نے ثابت کیا کہ جنگیں صرف دولت اور ٹیکنالوجی سی نہیں لڑی جاسکتی۔