پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔
عدالت میں جج جہانزیب شنواری نے کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
سی ٹی ڈی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم پر حوالہ ہنڈی کاروبار کے ذریعے کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کا الزام ہے۔
عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد پولیس نے ملزم عمران کو کمرۂ عدالت سے حراست میں لے لیا۔