قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا واٹس ایپ کے لیک میسجز کے معاملے پر قانونی کارروائی کا ارادہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کےلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) پہنچے۔
این سی اے آنے سے قبل کپتان بابر اعظم نے واٹس ایپ میسجز لیک کے معاملے پر قانونی مشاورت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم واٹس ایپ میسجز لیک ہونے پر قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم نے کپتانی کے حوالے سے قریبی لوگوں سے مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم ایک فارمیٹ کےلیے کپتان برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں۔ بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ (ریڈ بال) کی کپتانی کا کہا گیا تو وہ کپتانی سے ہی دستبردار ہوجائیں گے۔