ممبئی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے کیویز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔بھارتی اوپنر کپتان روہت شرما ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کر کے 29 گیندوں پر 47 رنز بنا کر پویلین لوٹے. نیوزی لینڈ کی جانب سے میچ کی واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔