پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور کی استدعا پر نااہلی کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
عدالت میں جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی نااہلی کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اثاثے چھپائے اور کاغذاتِ نامزدگی میں ان کا ذکر نہیں کیا، توشہ خانے کے تحائف غیر قانونی طور پر فروخت کیے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جائے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔
جس کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔