سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو معلومات تک رسائی نہ دینے پر درخواست گزار کو تحریری جواب دینے کی ہدایت کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری محکموں میں معلومات تک رسائی اور ویب سائٹ پر معلومات نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار مرتضیٰ کھوڑو نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سندھ کی بیورو کریسی عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چیف سیکریٹری، چیئرمین سندھ انفارمیشن کمیشن بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے۔
دورانِ سماعت سندھ کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ویب سائٹ پر بنیادی معلومات شائع کر دی ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ سندھ حکومت نے عدالتی حکم پر کیا عمل درآمد کیا؟ سندھ حکومت درخواست گزار کو تحریری طور پر بتائیں۔
بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔