پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کردیا۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پی سی بی نے تمام کوچنگ اسٹاف کو عہدوں سے ہٹادیا ہے تاہم کسی کوچ کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ اُن کی ذمے داریاں تبدیل کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مکی آرتھر ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
خیال رہے کہ محمد حفیظ نے پاکستان کی 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی۔
سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کی ٹیکینکل کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔