پاکستان کے احسن رمضان ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں ہار گئے، اُنہیں قبرص کے مائیکل جارجیو نے بیسٹ آف الیون مقابلے میں چھ، چار کے اسکور سے مات دے دی۔
دوحا میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں احسن رمضان کا مقابلہ قبرص کے مائیکل جارجیو سے تھا، بیسٹ آف الیون فریم پر مشتمل یہ میچ دس فریم تک گیا جس میں مائیکل جارجیو نے چھ،چار کے اسکور سے فائنل اپنے نام کیا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں احسن رمضان نے قطر کے علی ایلوبیدلی کو بیسٹ آف الیون فریم کے میچ میں چھ، چار سے ہرایا تھا جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی محمد نسیم قبرص کے مائیکل جارجیو سے ہار گئے تھے۔
اس میچ کا فیصلہ گیارہویں اور آخری فریم میں چھ، پانچ سے مائیکل کے حق میں ہوا تھا۔