متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہر الیکشن میں لوگ آتے ہیں اور وعدے کرتے ہیں۔ 75 سالہ انتخابی تاریخ میں ان وعدوں کو جمع کریں تو پتہ لگتا ہے کہ جو وعدے کیے وہ پورے نہیں ہوئے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی کے علاقے میٹروول تھری اسکیم 33 میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہر الیکشن کے بعد مسائل میں کمی آنی چاہیے۔ ایک الیکشن سے دوسرے الیکشن تک مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا چاند پر جا رہی ہے، کراچی میں گٹر کا ڈھکن نہ ہونے سے بچے اس میں گر کر اپنی جان سے چلے جاتے ہیں۔