بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر 3 نے صرف تین دن میں 240 کروڑ کی کمائی کرلی۔
ٹائیگر سیریز کی تیسری قسط میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی مرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ کیمورول میں شاہ رخ خان اور ریتھک روشن نے بھی اپنا جلوہ بکھیرا ہے۔
یش راج فلمز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کی کمائی سے متعلق پوسٹ شیئر کی ہے، جس کے مطابق ٹائیگر 3 نے ریلیز کے تیسرے ہی دن دنیا بھر سے 240 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ ٹائیگر فرنچائز کی نئی فلم نے ابتدائی 3 دن میں دنیا بھر سے 240 کروڑکا بزنس کرلیا ہے، بھارت سے 180 کروڑ اور گلوبل باکس آفس پر 148کروڑ کمائے ہیں۔
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ویک اینڈ کی سلیبریشن عروج پر ہیں ٹائیگر 3 دلوں اور سنیما گھروں پر راج کررہی ہے، جسے ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹائیگر 3 صرف دو دن میں 101 کروڑ کا بزنس کرکے 100 کروڑ کلب کا حصہ بن گئی تھی۔