پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ہمیں غیر ملکی کوچ نہیں رکھنے چاہئیں، پاکستانی ٹیم کی کپتانی بہت آسان ہے۔
سب تک نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں عبدالرزاق ، عماد وسیم اور محمد عامر نے اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں ایسا لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ رن پورے کرلے گا، بھارت سیمی فائنل ٹاس کی وجہ سے جیتا۔
عبدالرزاق نے مزید کہا کہ بابر اعظم ہمارا نمبر ون کھلاڑی ہے، جسے ٹیم میں ویرات کوہلی کی طرح ہونا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی بہت آسان ہے، مجھے اُمید ہے ان کے سر پر کپتانی نہیں چڑھے گی۔
سابق آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں غیر ملکی کوچ نہیں رکھنے چاہئیں، پی سی بی کا چیئرمین تبدیل ہوتا ہے تو اسٹاف بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔
اپنے متنازع بیان پر لیجنڈ آل راؤنڈر نے کہا کہ میں خود فیملی والا ہوں میں نے معذرت کی ہے، میں نے جو بات کی ایسی نہیں ہونی چاہیے تھی۔