جاپان میں ایک شخص نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب بیریئر سے گاڑی ٹکرا دی۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے کار ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی عمر 50 سال سے زائد ہے جس کا انتہائی دائیں بازو کے گروپ سے تعلق ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس اسرائیل جنگ کے بعد سے کئی ملکوں میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔