مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے پاس 5 سالہ نااہلی قانون کے تحت نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے۔
سب تک نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے بات ہو رہی ہے، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ الیکشن کی کامیابی کے لیے ضروری ہو گی، پنجاب میں ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو سوچا جاسکتا ہے، ق لیگ پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی خواہشمند ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے لیے آسانی ہوئی تو پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔