چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وکلاء بابر اعوان، نعیم پنجھوتھا، انتظار پنجھوتھا، شاداب جعفری، علی اعجاز بٹر، سمیر کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میری طرف سے دی گئی فہرست کو جیل حکام نے تبدیل کر دیا اور جیل حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء کی یہی فہرست دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فہرست میں سے ایسے وکلاء کے نام نکال دیے گئے جو عدالتوں میں میری نمائندگی کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالتوں میں نمائندگی کرنے والے وکلاء کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔