صوبۂ پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں دکانوں کے کرایوں میں ایک سال میں دوسری مرتبہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ماڈل بازار کے دکاندار کے مطابق ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے کرائے میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کر دیا ہے، ماڈل بازار انتظامیہ نے فی اسٹال کرایہ 10 ہزار 750 سے بڑھا کر 25 ہزار 250 روپے کر دیا ہے۔
ماڈل بازاروں کے دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کا خصوصی آڈٹ کرائے۔
دوسری جانب چیف ایگزیکٹیو ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دکانوں کے کرایوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔
ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرایہ کم کروانے کی کوشش کریں گے۔