سینئر ایڈوائزر پیس ڈاکٹر ڈینئل مارکی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بھی بنیادی مسئلہ ٹی ٹی پی ہے۔
ڈاکٹر ڈینئل مارکی نے مارگلہ ڈائیلاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور ٹی ٹی پی کا گٹھ جوڑ پاکستان اور خطے کے لیے سنجیدہ اور سیکیورٹی مسئلہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا امن امریکا کے مفاد میں ہے، اس لیے امریکا کو پاکستان کے ساتھ اس مسئلہ پر تعاون کرنا ہو گا، پاکستان بھارت کو سیکیورٹی تھریٹ سمجھتا ہے، بھارت خطے میں معاشی گروپ بنا رہا ہے، بی آر آئی سی سی انڈیا کی معاشی پالیسی کی ایک مثال ہے۔
سینئر ایڈوائزر پیس نے یہ بھی کہا کہ امریکا پاکستان اور چین کے عسکری اور معاشی تعاون کو غور سے دیکھ رہا ہے، اس لیے پاکستان کو چاہیے کہ چین کے ساتھ الائنس کو محتاط طریقے سے لے کر چلے۔