سالک حسین کی کاوشیں،جلالپورجٹاں روڈ کیلئے 50 ملین کی منظوری،دو ہفتوں میں سڑک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں
سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری ق لیگ پنجاب شافع حسین کی کاوشوں سے جلالپور جٹاں روڈ کی تعمیر کل سے دوبارہ شروع کرد جائیگی
جلالپور جٹاں روڈ کی تعمیر شروع نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز احتجاج کیا جاتا تھا، شہریوں کا سڑک سے گزرنا محال ہو گیا تھا کیونکہ سڑک پر صرف کیری اور روڑی پڑی ہوئی تھی جس کی وجہ سے بسیں ، کاریں و دیگر گاڑیوں کے ٹائر پنکچر ہو جاتے تھے اور شہریوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا
سابق وفاقی وزیر سالک حسین نے 50 ملین روپوں کی منظوری کروا دی ہے 50 ملین سے پہلے فیز میں یک طرفہ سڑک کو تعمیر کیا جائیگا