فرانس نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے فرانس نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا نوٹس لے۔
فرانس نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو یہودیوں آبادکاروں کے حملوں سے تحفظ فراہم کرے۔
فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ سیاسی دہشت گر دی ہے۔ یہودی آباد کاروں کا مقصد فلسطینیوں کو بیدخلی پر مجبور کرنا ہے۔
فرانس نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی اور اس کے انتظامی امور سے متعلق مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کا کوئی حق نہیں۔ غزہ کی پٹی کو مستقبل میں قائم ہونے والی فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے۔