مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کے لیے حماس اور دیگر فریقین سے رابطے میں ہیں۔
مصری وزیرخارجہ نے قاہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ہماری کوششیں یرغمالیوں کو جلد رہائی دلوائیں گی۔
مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے امریکا، غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کے لیے کردار ادا کرے گا۔
مصری وزیر خارجہ سامع شکری نے کہا کہ بے گھر فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے باہر نہیں نکالا جاسکتا۔ بے گھر فلسطینیوں کو مصر میں بسانے کے لیے امریکی اور اسرائیلی دباؤ والی بات میں صداقت نہیں۔